آئیں قوم و ملک کی خدمت کریں، سہیل شاہین

کابل :افغان طالبان کےترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ آئیں اورقوم و ملک کی خدمت کریں، اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کیلئے کھلے ہیں جنہوں نےحملہ آوروں کی مدد کی ہے۔سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہاکہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے کرپٹ کابل انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کیلئے بھی کھلے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اورقوم و ملک کی خدمت کریں۔واضح رہے کہ طالبان نے کئی اہم افغان شہروں پر قبضے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ شروع کر دیا، افغان حکومت کا کنٹرول صرف کابل تک محدود ہو گیا، جلال آباد بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں