صوبائی وزیر کی کال پر کوئی احتجاجی ریلی و مظاہرے عوام کیلئے نہیں ہیں، نیشنل پارٹی

پنجگور:نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایک سرکاری پارٹی کے ایما پر سرکاری ملازمین کو ٹرانسفر پوسٹنگ کی دھمکی دے کر زبردستی بی این پی عوامی کے مظاہرہ اور ریلی میں شامل ہونے پر دباؤ ڈال رہی ہے بی این پی عوامی سرکاری ملازمین کی ریلی نکال کر صوبائی وزیر کی وزارت اور مزید پرکشش وزارت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے بارڈر کی بندش بجلی کی پنجگور میں تین سال سے بحران اور گزشتہ دنوں پنجگور میں 4 سالہ بچے کی بہیمانہ قتل کے زمہ دار پنجگور انتظامیہ اور صوبائی وزیر کی تعینات کردہ افیسران ہیں جو صوبائی حکومت میں بیٹھ کر ولولہا کررہی ہے موجودہ پنجگور کے سلیکٹڈ صوبائی وزیر کے کال پر احتجاجی مظاہرے اور موٹر سائیکل ریلی کوئی عوام کیلئے نہیں ہے بلکہ فقط صوبائی وزیر کی پرکشش وزارت کی حصول کی خاطر ہے ترجمان نے کہا ہے کہ عجیب بات یہ ہے کہ نام نہاد سرکاری پارٹی خود وفاق اور صوبائی حکومت کی حصہ دار ہیں اور صوبائی حکومت اور صوبائی کابینہ کے کہنے پر پاک ایران بارڈر بند کردیا گیا ہے بارڈر بندش کی نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیر اعلی اور کابینہ کے ذریعے جاری ہوئی ہے اگر پیدائشی سچ کے بھونڈے دعودار ریلی نکال کر عوام اور اداروں پر بہودہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے عجب کی نمائندگی اور غصب کی کہانی ہے خود حکومت خود نمائندہ پھر بھی کہتے ہیں کہ بارڈر بند اور بجلی بحران کے ذمہ دار کون اور 4 سالہ بچے کی قاتل کیوں گرفتار نہیں ہوسکتے ہیں بی این پی عوامی سرکاری ملازمین کی ریلی نکال کر اپنی کرپشن اور اقربافروری کو وسعت دینا چاھتی ہے مظاہرہ اور ریلی نکالنے کا حق صرف اپوزیشن اور عوام کا ہے اگر ایک سرکاری پارٹی اور حکومتی ارکان ریلی نکالے تو انھیں اقتدار اور حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے اور اسکے ساتھ سرکاری ملازمین کو اکھٹا کرکے ریلی میں شرکت پر دباؤ ڈالنا کہاں کی سیاست اور عوامی نمائندگی ہے لہٰذا پنجگور کے سرکاری ملازمین اور غیور عوام ان جیسے نااہل اور کرپٹ عناصر سے ہوشیار رہے تعجب کی بات ہے خود وزیر خود حکومت پھر ریلی بھونڈی سیاست اور عوام کی انکھوں میں دھول جھوکنے کے مترادف ہے اس بھونڈی سیاسی عمل کو کوئی زی شعور عوام برداشت نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں