وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دے دی جس کے مطابق نوجوانوں کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی۔ منگل کو وزیراعظم سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کے لئے مزید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ تک کر دی گئی،رقم پر واجب ادا انڑسٹ ریٹ بھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی،پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں،لاک ڈاؤن میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں،نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے، وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں