گوادر انتظامیہ کے پر امن احتجاج پر منفی اور جارحانہ رویے کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او
بی ایس اُو کے سابق مرکزی چیرمین نادرقدوُس نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں گوادر میں پُرامن عوامی احتجاج کے دوران گوادر انتظامیہ کے منفی اور جارحانہ رویہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوۓ اس گھناونی عمل کو انتظامیہ کی بوکھلائٹ قرار دیتے ہوۓ نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما محترم اشرف حسین پر حملہ کو بلوچستان کے تمام پُرامن جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں پر حملہ قرار دیا،انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری ہر سیاسی کارکن اور ہر سیاسی پارٹی کا بُنیادی حق ہے ملک میں نام نہاد جمہوریت کے دعویدار حکمران عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کے ضروریات مہیا کرنے میں شدید ناکام ہیں دوسری جانب غریب اور لاچار لوگوں کی زرائع معاش پر شب ِ خون مارا جارہا ہے نہ بجلی کی سہولت ہے اور نہ ہی پینے کا پانی، گوادر اور بلوچستان کے لوگ اس جدید دَور میں قروُن وسطٰی کے دور میں رہنے پر مجبور ہیں مگر جب بھی کوئی اپنا جمہوری حق استعمال کرکے حکومت وقت کو جھنجھوڑنا چاہتا ہے تو اس کو اذیت اور تشدّد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ھم اس غیر انسانی عمل کی مذمت کرتے ہوۓ سیاسی کارکنوں کے اس جمہوری جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


