میڈیا غیرجانبدار رہے، تنقید کو خوش آمدید کہیں گے،ذبیح اللہ مجاہد
میڈیا کے حوالے سے طالبان ترجمان کا کہنا تھاکہ میڈیا آزاد ہے لیکن قواعد و اصول کی پابندی کرے، میڈیا غیرجانبدار رہے تو تنقید کو خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے اپیل کی کہ میڈیا افغانستان میں قومی بھائی چارے کو فروغ دے۔ذبیح اللہ مجاہد کا مخالفین کیلئے عام معافی کا اعلان پریس کانفرنس سے خطاب میں طالبان ترجمان کا کہنا تھاکہ کسی مخالف سےکوئی تفتیش نہیں ہوگی، امریکی، نیٹویا اقوام متحدہ کے عملے کے ساتھ ترجمانی کرنے والوں کومعاف کیا ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ کابل میں طالبان کسی کےگھر میں داخل نہ ہوں، کسی سے تفتیش نہ کریں۔ان کا کہناتھاکہ ہمارا خون بہانے والی سابق فورسزکوبھی معاف کردیاہے، تمام مخالفین کیلئے عام معافی ہے۔
Load/Hide Comments


