موجودہ صورتحال میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب
ریاض:سعودی عرب نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا ظہار شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیرصدارت ہونے والے وزرا کے ریاستی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ عرب کا کہنا ہے کہ ہم نے افغانستان کی موجودہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ملک میں صورت حال مستحکم ہو جائے گی۔سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم افغان عوام کی جانب سے کسی مداخلت کے بنا ہونے والے انتخاب کے ساتھ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس وسط ایشیائی ریاست میں صورت حال جلد از جلد مستحکم ہوجائے گی۔ جب کہ ہم نے طالبان اور تمام افغان دھڑوں سے کہا ہے لوگوں کی املاک اور زندگیوں کا تحفظ کیا جائے
Load/Hide Comments


