جیکب آباد، تیز رفتار کار الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، 3افراد زخمی
جیکب آباد:جیکب آباد کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کارالٹ گئی، ایک نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود پیر مہیر شاہ کے قریب تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے نکل کر درخت سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں فیملی لائن محلہ کے رہائشی شاہزیب علی گھنیو،ایمل، مصور اور امتیاز علی شدید زخمی ہوگئے جن کو لوگوں نے سول اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی شاہزیب گھنیو کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سکھر منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، معلوم ہوا ہے کہ کار سوار سکھر سے جیکب آباد آرہے تھے۔
Load/Hide Comments


