اورکزئی، نامعلوم افراد کی سکول میں فائرنگ،چوکیدا سمیت دو افراد جاں بحق، 8سالہ بچہ زخمی
اورکزئی:اپر اورکزئی کے علاقہ سامہ ماموزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکول کے چوکیدار سمیت دو قبائلی جاں بحق جبکہ ایک 8سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس اور اورکزئی سکاوٹس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیاہے ملک محمد امین کو سکول کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا اور ان کے 8سالہ بھتیجے محمد زخمی ہو گیا جو سکول میں اپنے چچا کے ساتھ جبکہ ملک مبین کو گھر کے سامنے قتل کردیاگیا ایک ملک کا جنازہ کوہاٹ میں اور دوسرے ملک کا نماز جنازہ اپر اورکزئی سامہ ماموزئی میں ادا کردی گئی اس حوالے سے اورکزئی پولیس نے بتایا کہ گزشتہ شام 8بجے کے قریب اپر اورکزئی کے علاقہ سامہ ماموزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ پرائمری سکول خان میر گھڑی سامہ بازار میں چوکیدار ملک محمد امین اور ان کے 8سالہ بھتیجے محمد پر سکول کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نیتجے میں ملک محمد امین موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ان کا 8سالہ بھتیجا شدید زخمی ہوا جن کو فوری طور پر غلجو ہسپتال اور پھر کوہاٹ ریفر کردیا جبکہ ملک فضل مبین کو گھر کے ساتھ ہی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے بتایاکہ دونوں قبائلی ملکان کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کیاہے یہ واقعہ دہشت گردی ہو سکتی ہیں جبکہ ابھی تک قاتلوں کا صحیح طریقے سے پتہ نہیں چلا ہے کہ وہ کون ہیں یا ان جاں بحق قبائلی ملکان کوئی زاتی دشمنی تھی انہوں نے کہاکہ واقعہ کے بعد اورکزئی پولیس اور اورکزئی سکاوٹس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سر چ اپریشن شروع کردیاہے دوسری طرف علاقہ عوام نے کہاکہ یہ واقعہ دہشت گردی ہیں ملک محمد امین کو سکول کے اندر اور ملک فضل مبین کو گھر سے زبردستی نکال کر قتل کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ ملک فضل مبین کے ساتھ گھر میں دیگر مہمان بھی تھی مگر مسلح افراد نے دیگر مہمانوں کو گھر میں بند کردیا اور فضل مبین کو باہر نکال کر قتل کردیا جوکہ کھلم کھلا دہشت گردی ہیں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپر اورکزئی کے علاقہ ماموزئی میں اس سے پہلے بھی پے درپے واقعات ہوئے ہیں جس میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا ایک انجنئیر کو اغواء کیاگیا اور دو مزدوروں کو قتل کیاگیا جبکہ حال ہی میں ماموزئی اور خیبر کے سرحدی علاقے میں دو فرنٹئیر کنسٹبلری اہلکاروں کوشہید کیاگیاہے اپر اورکزئی کے علاقہ ماموزئی کا سرحد ضلع خیبر اور سنٹرل کرم سے ملتاہے جس کے باعث اس علاقے افغانستان اور دیگر علاقوں سے دہشت گرد اسانی سے نقل و حمل کرسکتے ہیں اور یہ علاقہ پناہ گاہ کے طور پر بھی دہشت گرد استعمال کر سکتے ہیں۔


