عوام اور سیکورٹی اداروں کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں، بشریٰ رند

کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے گذشتہ روز گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس خودکش حملے کے نتیجے دو معصوم بچوں کی شہادت انتہائی افسوس ناک،دردناک اور نہ ناقابل برداشت عمل ہے اور یہ صدمہ پوری قوم کے لیے کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اتحادواتفاق سے دہشتگردوں، تخریب کاروں اور سماج دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے. پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا عوام اور سیکورٹی اداروں کے حوصلے چٹان جتنا مضبوط ہے اور ہمارے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کے سر کچلنے کی پوری استعداد بھی رکھتے ہیں۔محترمہ بشریٰ رند نے گوادر خودکش دھماکہ کے غمزدہ اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور معصوم شہداء کے لیے مغفرت کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں