کوئٹہ،ایئر پورٹ روڈ پر لگے درخت محکمہ جنگلات کی عدم توجہی سے سوکھنے لگے

کوئٹہ: صوبا ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے ائیر پورٹ روڈ پر سڑک کنا رے اور وسط میں مو جو د درخت محکمہ جنگلات کے عملے کی جا نب سے صحیح طریقے سے پا نی نہ دینے،ڈیکوریشن کیلئے درختوں پر لپٹے گئے برقی تا روں کی وجہ سے سوکھنے لگے،عالمو چوک کے قریب قومی شاہراہ این 25کے اطراف اور وسط میں مو جو د سالوں پرانے درخت شاہراہ کے بیچوں بیچ ٹف ٹائلز لگا نے، محکمہ جنگلات کے عملے کی جا نب سے صحیح پا نی نہ دینے اور ڈیکوریشن کے لئے درختوں پر لپٹے گئے برقی تا روں کی وجہ سے سوکھ کر بر با د ہو رہے ہیں،علا قے کے دکانداروں سید حا جی محمد صادق آغا،ندا محمد، عبدالسلام ودیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی جا نب سے درختوں کی آ بیا ری کے لئے بھیجا جا نے والا عملہ پا نی دیتے وقت غفلت کا مظا ہرہ کر تا ہے کیو نکہ ان میں سے ایک شخص درختوں کی طرف پا نی کے ٹینکر کا پا ئپ پکڑ کر بیٹھا رہتا ہے جبکہ دوسرا معمول کے مطابق گاڑی کو ڈرائیو کر رہا ہو تا ہے جس کی وجہ سے درخت ٹھیک سے سیراب نہیں ہو پا تے اور درختوں کے لئے لا نا جا نے والا پا نی سڑک یا پھر سڑک کے درمیان لگا ئے گئے ٹف ٹا ئل پر بہہ جا تا ہے یہی نہیں بلکہ مختلف مذہبی تہواروں اور یو م آ زادی کے موقع پر ڈیکوریشن کے لئے مذکورہ درختوں پر برقی تا ر لپیٹ دئیے جا تے ہیں جس کی وجہ سے درختوں کی نشوونما رک جا تی ہے اور وہ سوکھ جا تے ہیں اس وقت بھی شاہراہ کے کنا رے اور وسط میں مو جو د درجنوں درخت سوکھ چکے ہیں جو کہ قابل افسوس امر ہے درخت ایک طرف ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور با رش کا قدرتی ذریعہ ہے تو دوسری جا نب یہ کسی بھی علا قے اور شہر کی خوبصورتی کا بھی باعث ہو تے ہیں مگر افسوس نا ک امر یہ ہے کہ ائیر پورٹ روڈ پر سالوں پرا نے درختوں کی حالت زار پر کو ئی توجہ نہیں دی جا تی اور نہ ہی ان پر برقی تار لپیٹنے اور پا نی نہ دینے والے عملے اور افراد سے پاز پرس کی جا تی ہے جو کہ ما یو س کن ہے۔ ہما را محکمہ جنگلات کے حکام سے مطا لبہ ہے کہ وہ درختوں کو پا نی دینے والے عملے کو پا بند کرے کہ وہ پا نی ضا ئع کر نے کی بجا ئے احتیا ط سے اسے درختوں کو سیراب کرے اور جو لو گ ان درختوں پر بر قی تا ر لپیٹنے میں ملوث ہیں ان کے خلا ف کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے اور جو درخت سوکھ چکے ہیں ان کی جگہ نئے پو دے لگا ئے جا ئے تا کہ علا قے کی خوبصورتی بر قرار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں