نصیر آباد، پولیس کی کارروائی،3واقعات میں ملوث 7افراد گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد کے منگولی پولیس تھانہ کی 3 مختلف اہم اور بروقت کاروائیاں مرد خواتین اور ایک کم سن بچی کو گھر سے زبردستی آغوا کرنے سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا مقدمات درج تفتیش و تحقیقات شروع، رپورٹ اور ایس ایچ او پولیس تھانہ منگولی غلام قادر رند کے مطابق تھانہ حدود منگولی میں گھر سے زبردستی آغوا کرنے کی اطلاعی رپورٹ ملنے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیراباد رینج کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو اور ایس ایس پی نصیراباد عبدالحئی عامر بلوچ کی خصوصی ہدایت و ٹاسک پر ایس ڈی پی او سرکل پولیس ڈیرہ مراد جمالی گلاب خان شیخ کی سربراہی میں سب انسپکٹر عابد حسین لغاری، ہیڈ محرر دریا خان چانڈیو، ہیڈ کانسٹیبل کرم دین ابڑو اور ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے گوٹھ تعینگی لوہر میں کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے زبردستی آغوا کئے کئے مغویان جن میں 1 مرد، 2 خواتین اور 2 سالہ معصوم سلمہ بی بی کو بازیاب کراکے ملزمان ہیبت خان، طالب حسین، جلال خان اور عطر خان اقوام لوہر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور مزید تفتیش و تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے، ایس ایچ او غلام قادر رند نے بتایا کہ کاروائی کے دوران ایک اور ملزم دلمراد قوم ماچھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور بتایا کہ ایک اور کامیاب کاروائی میں شاہد حسین قوم بھٹو ساکن گولہ چوک اور راشد علی بھنگر ساکن ایریگیشن کالونی کو گرفتار اور ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ مال مویشی بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایچ او منگولی غلام قادر رند نے مزید بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش و تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں