کورونا وائرس :ا مریکا میں مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار سے تجاوز کر گئیں

امریکا میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت خیز دن کے بعد مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 408 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ ریاست نیویارک میں اموات کی تعداد 10 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں اب تک 6 لاکھ 14 ہزار 246 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک سے تین گنا زیادہ تعداد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں