ہمیں سیاست کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ہما ء رئیسانی

خضدار:سماجی ورکر گودی جھالاوان ہما رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا بلوچستان کی روایات اور یہاں کی ثقافت سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے یہاں سیاحت کے لئے قدرتی طور پر سینکڑوں مقامات موجود ہیں جھالاوان میں درجنوں ایسے مقامات ہیں جو خوبصورت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ بلوچستان آنا چاہتے ہیں مگر ہمیشہ سے انکو ایک غلط پیغام دیا گیا ہے کہ یہاں کے حالات خراب ہیں حقیقت میں یہاں خواتین کو بڑی عزت دی جاتی ہے بلوچستان کے لوگ مہمان نواز اور امن پرست ہیں ہمیں ملکر بلوچستان میں سیاحت کو اجاگر کرنا ہوگا بلوچستان میں دلکش مناظر یہاں کے لوگوں کی ثقافت اور روایات کی مثال کئی نہیں ملتی یہاں پر سیاحوں کے لئے سینکڑوں قدرتی مقامات کے حسین نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں بلوچستان میں صحرا، سمندر، خشکی، بلند و بالا پہاڑ، حسین آبشاریں،طاغات، کھیت و کھلیان، ریلویں ٹریکس کے ساتھ خوبصورت مناظر، قدیم ترین مقامات سمیت دیگر بہت سارے قسم کے مقامات سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہماری زمہ داری ہے ہم اپنی سرزمین کی خوبیوں کے حوالے دنیا کو آگاہ کرنا چاہئے بلوچستان میں قیمیتی معدنیات کی کوئی کمی نہیں اور یہاں کے لوگوں میں بے پناہ ہنر بھی موجود ہے مگر اس ہنر کو نکھارنے کے لئے ہمیں سیاحت کو عام کرنا ہوگا سیاحت سے بلوچستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکتاہے آج لوگ بجائے یورپ کے یہاں کے ہسماندگی اور خلوص کو جاننے اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں