افغان سرزمین پاکستان کے دشمن عناصر نے استعمال کر کے فساد برپا کیا، ضیاء لانگو
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے اس بیانیہ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے افغان سرزمین کسی بھی قسم کی دہشت گرد ی کے لیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے دشمن عناصر نے استعمال کر کے یہاں فساد برپا کیا جس میں ہمارے 70ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے اور پر امید ہیں کہ افغان سرزمین مزید پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے افغان سرزمین کو پاکستان کے دشمن عناصر نے استعمال کرتے ہوئے یہاں دہشتگردی پھیلائی جس میں ہمارے 70ہزار سے زائد شہری اور فورسز کے اہلکار شہید ہوئے پاکستان نے دہشتگردی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان اٹھایا ہے بد قسمتی سے افغانستان میں گزشتہ ادوار میں جو بھی حکومت آئی اس نے ہندوستان کے ساتھ ملکر کر پاکستان کی ترقی اور سبوتاژ کرنے کے لئے یہاں دہشتگردوں کے حملے کروائے لیکن یہ بات خوش آئندہ ہے کہ طالبا ن کی جانب سے اب پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف افغان سرزمین کو استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی پر امن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے اور خطے میں استحکام کے لئے پر امن افغانستان کا ہونا لازم و ملزوم ہے پاکستان نے افغانستان کے مسئلے کے حل میں کلید ی کردار اداکیا ہے ہم افغان عوام کی بھلائی چاہتے ہیں اور یہی ہم افغانستان کی نئی قیادت سے چاہتے ہیں کہ بھی مزید اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال ہونے سے روکیں گے


