لاپتہ افراد بازیابی کمیشن، کوئی لاپتہ شخص بازیاب نہ ہوسکا
کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے دوسرے روز بھی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی، وسرے روز گیارہ لاپتہ افراد کے کیسزسنے گئے تاہم کوئی لاپتہ شخص بازیاب نہ ہوسکا۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن کی سربراہی میں لاپتہ افراد کمیشن نے کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی دوسرے روز گیارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں سے چھ کا تعلق کوئٹہ، جبکہ پانچ کا تعلق پنجگور سے تھادوران سماعت کسی بھی لاپتہ شخص کے گھر پہنچنے کی تصدیق نہ ہوئی کمیشن نے دو روز میں 26لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی گذشتہ روز چھ لاپتہ افراد بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، کمیشن کوئٹہ میں 28اگست تک لاپتہ افراد کے کیسز سماعت کریگا چھ روز ہ سماعت کے دوران 64 سے زائد لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے ان لاپتہ افراد کا تعلق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے لاپتہ افراد بازیابی کمیشن وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔


