جیکب آباد، زمینی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، 7افراد زخمی
جیکب آباد: جیکب آباد میں زمین کے معاملے پر دھرپالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گاؤں عبداللہ لاشاری میں زمین کے معاملے پر دھرپالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیاتصادم کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے 7 افراد علی بخش، عبدالوہاب، امام بخش، ارباب علی، ظفر اللہ، گلزار احمد، عبدالغفار دھرپالی زخمی ہوگئے حدود کی پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان زمین پر قبضے کے معاملے پر جھگڑا ہوا ہے تاہم آخری اطلاعات تک حدود تھانہ پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔
Load/Hide Comments


