اردن،رمضان میں مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی برقرار رہے گی

عمان:اردن کی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رمضان المبارک کے دوران میں بھی مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان امجد عدیلہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمرالرزاز نے لاک ڈاؤن اور مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی کا فیصلہ کرونا وائرس کی وبا کے تعلق سے ہونے والی پیش رفت اور سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں