بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے لیویز فورس کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،سردار یار محمد رند
کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرسردار یار محمد رند نے مانگی ڈیم کے قریب لیویز فورس کی گاڑیوں پر حملے میں لیویز جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہیدہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے لیویز فورس سمیت تمام فورسز کے اداروں کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ واقعے میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں سردار یار محمد رند نے واقعے میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔
Load/Hide Comments


