جسٹس فائز عیسیٰ نے اہلیہ کی سرجری پر اٹھنے والے اخراجات سرکاری خزانے سے لینے سے انکار کر دیا، سپریم

اسلام آباد:ترجمان سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی سرجری کے لئے اٹھنے والے اخراجات سرکاری خزانے سے لینے سے انکار کر دیاہے۔ جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کی اہلیہ کو گلہڑ کا عارضہ لاحق ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا۔ اب ڈاکٹرز کی ایڈوائس پر ان کی سرجری کی جانی ہے۔ جس کے تمام سفری و طبی اخراجات جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی جیب سی خرچ کرنے کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں