سوراب، چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کے باوجود بھتہ خوری جاری
سوراب:سوراب میں ایکسائز اہلکاروں نے چیف سیکریٹری بلوچستان کی احکامات کی دھجیاں اڑا دی، بھتہ خوری پر پابندی کے باوجود سوراب پنجگور قومی شاہراہ پر تیل اور دیگر غیرملکی اشیا اسمگلنگ کرنے والی گاڑیوں سے بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری، سوراب ایکسائز کے اہلکار گدر میں حیدرشاہ کے مقام پر لیویز کے خالی کرائے گئے چیک پوسٹ پر ڈیرہ جماکر بیٹھ چکے ہیں اور گزرنے والی گاڑیوں سے سرعام زبردستی بھتہ وصول کررہے ہیں، نہ دینے کی صورت میں زدوکوب کیا جاتا ہے، اعلی حکام ہمیں ایکسائز سوراب کے اہلکاروں کے ظلم سے نجات دلائیں، متاثرہ ڈرائیوز کی اپیل، رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان کی واضح احکامات کے باوجود سوراب میں ایکسائز اہلکار غیر قانونی بھتہ خوری سے باز نہیں آرہے، لاچار طبقہ کو لوٹنے کا سلسلہ بھی لیویز ایک ایسے سابقہ چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے شروع کیا گیا ہے جسے بھتہ وصولی کی شکایت پر ہی چیف سیکریٹری کی جانب سے ہٹانے کی احکامات جاری کی گئی تھی، لاقانونیت اور اندھیرنگری کی انتہا یہ ہے کہ پیرحیدر شاہ گدر کے مذکورہ مقام پر دو شفٹوں میں کھڑے رہنے والے ایکسائز اہلکاروں میں زیادہ ترسول وردی میں پرائیویٹ افراد ہیں جو کمیشن کے بنیاد پر آفیسران کے لئے ایرانی ڈیزل اور غیرملکی دیگر اشیا کی اسمگلنگ کرنے والی گاڑیوں سے بھتہ کے مد میں پیسہ جمع کرتے ہیں، متاثرہ لاچار ڈرائیوروں نے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکریٹری اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں سوراب ایکسائز اہلکاروں کے ظلم سے نجات دلاکر حیدر شاہ گدر میں قائم غیرقانونی چیک پوسٹ کا خاتمہ کیا جائے۔


