وندر، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 2افراد گرفتار

وندر:منشیات فروشوں کے خلاف وندر پولیس کی کارروائیاں 2 منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ایس ایچ او وندر سب انسپکٹر غلام اکبر شیخ کا کہنا تھاکہ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی اور ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی کی جاری کردہ ہدایات کے تحت ڈی ایس پی منورشیخ کی نگرانی میں ہماری منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں علاقے میں کسی منشیات فروش کو برداشت نہیں کیا جائے گا وندر پولیس کے جوان معاشرتی جرائم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں دورانِ گشت بیوہ کالونی اور میراں پیر روڈ سے وندر پولیس کے امان اللہ نمانی اور تاج محمد لنگاہ نے سعید احمد ساکن وندر سے 4 سو گرام اور ہدایت اللہ ساکن وندر سے 6 سو گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف وندر پولیس تھانہ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں