عرب پارلیمنٹ اہم فورم ہے ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں، صادق سنجرانی

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ عرب پارلیمنٹ اہم فورم ہے ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عرب پارلیمنٹ کی قیادت کا کراچی میں فیکٹری حادثے پر اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عرب پارلیمنٹ نے کراچی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور عرب پارلیمنٹ کے اجلاس میں پاکستان سے اظہار یکجہتی اور متاثرین سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا گیا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ کی قیادت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں یاد رکھا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ کراچی واقعے پر پوری قوم افسوس زدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں