امریکیوں نے کابل میں سی آئی اے کا آخری ٹھکانا بھی تباہ کر دیا،رپورٹ
کابل :امریکا نے کابل پر طالبان کے کنڑول کے بعد وہاں موجود امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے زیر استعمال آخری ’’ایگل بیس‘‘ پر موجود ساز وسامان کو تباہ کر دیا ہے۔ امریکی حکام نے کثیر الاشاعت اخبار نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ کابل ہوائی اڈے پر داعش کی جانب سے بم دھماکے کے بعد ایک دوسرا دھماکہ سنائی دیا گیا۔
طالبان ترجمان کے ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کہ دوسرا دھماکہ امریکیوں کی جانب سے ایگل بیس پرموجود ساز وسامان کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا۔
امریکی حکام کی جانب سے نیویارک ٹائمز کو دی جانے والی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ کابل کی ایگل بیس کو تباہ کرنے کی غرض سے کیا جانا والا دھماکہ کنڑول نوعیت کا تھا اس کا مقصد سی آئی اے کی بیس پر موجود خفیہ معلومات اور حساس آلات کو طالبان کے ہاتھ لگنے سے بچانا تھا۔ ایگل بیس کو افغانستان کی بیس سالہ جنگ کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم تربیتی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
سی آئی اے کے ساتھ کام کرنے والے ایک کنڑیکٹر نے نیو یارک ٹائم کو بتایا کہ بیس کو تباہ کرنا آسان کام نہیں تھا۔ انھوں نے بتایا کہ بیس پر موجود دستاویزات جلانے، ہارڈ ڈرائیوز کو کچلنے اور حساس آلات کو ناکارہ بنانا اس لیے ضروری تھا کہ یہ چیزیں طالبان کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ ایگل بیس سفارت خانے کے ماڈل پر کام نہیں کرتی، اس لیے وہاں ایسی چیزوں کو تباہ کرنا آسان امر نہیں تھا۔


