اس جدیددور میں بھی پشتون بحیثیت مجموعی زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان امجدخان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آج کی اس جدیددور میں بھی ہم پشتون افغان بحیثیت مجموعی زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں جنت نظیروطن کے مالک اوراس میں قدرت کے عطاکردہ نعمتیں اور وسائل ہمارے لئے ترقی وخوشحالی کے بجائے موت کاسبب بن رہے ہیں دوسروں کی مفادات کی جنگ میں گزشتہ چالیس سالوں سے بطور ایندھن استعمال ہورہے ہیں جس کی بناپشتون دربدرکسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے شہدا مانگی ڈیم ہمارے پہلے شہدانہیں جنازوں کو کندھا دے دیکرتھک چکے خداراپشتونوں کوجینے کاحق دیاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے شہدامانگی ڈیم کے حق میں زیارت کراس کے مقام پراحتجاجی دھرنے کے شرکاسے خطاب کے دوران کیاامجد خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ لمحات ہے جب کوئی اپنے پیاروں کے لاشوں کے ہمراہ دن رات سڑکوں پردھرنا دیکر انصاف کی بھیک مانگ رہاہواس جیسے صورتحال سے ہم خودگزرے ہیں بھائی کزن اورچچا کے جنازوں کو کندھادے چکے لہذااس صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے پشتونوں کو بحیثیت قوم اتفاق واتحاد کامظاہرہ کرناہوگاورنہ باری باری جنازوں کو کندھا دیتے رہینگے اور اس میں کوئی بھی بچ نہ پائے گا انہوں نے کہا کہ جوکچھ ہمارے پڑوس میں ہونیجارہاہے یہاں پرٹارگٹ کلنگ بم دھماکے بدامنی کے واقعات کااس سے گہرا تعلق ہے ہمیں بحیثیت قوم اس صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لیناہوگا اوراس کیلئے اتفاق واتحاد کے سوا کوئی چارہ کارباقی نہ رہاانہوں نے شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے اس عہد کااظہارکیا کہ ان جیسے اندوہناک دلخراش واقعات کے روک تھام کیلئے ہرممکن ساتھ دینے کیلئے تیارہے۔


