ہمارے حکمران امریکہ کی غلامی سے ابھی تک آزاد نہیں ہیں، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے امریکن فورسز کو ہوائی اڈے نہ دینے کے بعد اسلام آباد کے ہوٹلوں میں ان کو رہائش دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ ہمارے حکمران امریکہ کی غلامی سے ابھی تک آزاد نہیں ہیں، جمعیت علما اسلام وزیراعظم کی پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے، پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، جمعیت علماء اسلام بلوچستان پی ڈی ایم کے ہر فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔ ن خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز جمعیت کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر ایسے حکمرانوں کو مسلط کیاگیا ہے جنہوں نے ہر معاملے پر یوٹرن لیکر ریکارڈ بنادیاہے اور انہوں نے اقتدار سے قبل عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی وفاء نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے معاملے پر سلیکٹڈ وزیراعظم نے خود اعلان کیا تھا کہ امریکہ کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے مگر بدقسمتی سے ہوائی اڈے نہ دینے والوں نے امریکن فوجیو ں کو اسلام آباد اور کراچی کے ہوٹلوں میں رہائش دیکر ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ وہ امریکہ کی غلامی سے ابھی تک نہیں نکلے ہیں۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ پی ڈی ایم کے کراچی کے جلسے نے ثابت کردیا کہ عوام اب نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے جو بھی فیصلہ کیا جمعیت علماء اسلام پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔ انہو ں نے کہا کہ جب تک ملک پر سلیکٹڈ اور نااہل حکمران مسلط رہتے ہیں اس وقت تک حالات میں بہتری آئے گی اور نہ ہی پی ڈی ایم چھین سے بیٹھے گی بلکہ غلط فیصلوں اور نااہل حکمرانوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب گے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جے یو آئی بلوچستان مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کے ہر فیصلے پر لبیک کہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں