نوشکی، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق4افراد زخمی

نوشکی،نوشکی ٹریفک کے دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جان بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلی قادر آباد روڈ پر مغرب کے وقت تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہ گیر محمد حسن سمیت موٹر سائیکل پر سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ کے لئیے ریفر کردیا گیا جو راستے میں لکپاس کے قریب شدید زخمی ہونے والے راہ گیر محمد حسن زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے جبکہ دوسرے واقعہ میں بازار کے اندر وٹس کارموٹر کی ٹکر سے پولیس اہلکار حمید اللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا نوشکی پولیس دونوں واقعات کی تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں