صوبائی حکومت کی تین سال کی کارکردگی شرمناک ہے ،مولانا عبد الواسع

لورالائی:جے یو آئی کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی تین سال کی کارکردگی شرمناک ہے حکومت ہر فیلڈ میں ناکام ثابت ہوئی صوبے میں گڈ گورنینس کا فقدان لاقانونیت عام اغوا ء برائے تاوان کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ترقی برائے نام تمام منصوبے زاتی پسند و ناپسند کے حد تک ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے نام آنے والی حکومت میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اے این پی کے ملک عبیداللہ کاسی اور پشتون خواء میپ کے رہنما ء عثمان خان کاکڑ جیسے قد آور سیاسی رہنماوں کی شہادت ہم پوری زندگی نہیں بھلا سکیں گے حکومت نے انکے قاتلوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی اور واقعہ کو دبانے کی کوشش کی ا جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ جبکہ زیارت مانگی ڈیم کے لیویز رسالدار اور دیگر نفری کی شہادتوں سے مزکورہ خاندان انتہائی کرب اور دردناک صورتحال سے دو چار ہیں جے یو ائی زیارت کراس کے دھرنے کے شرکاء کے تمام مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ہم واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بد امنی دہشت گردی مسلسل بھڑ رہی ہے ایک طرف عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اور دوسرے جانب انکی جان و مال کی کوئی حفاظت نہیں ہے اس صورتحال میں جے یوائی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ملک میں آئین تمام شہریوں کو بنیادی تحفظ روزگار مکان صحت تعلیم صاف پانی سمیت ہر شعبے میں انھیں برابری کا حق فراہم کرتی ہے لیکن آج ہمارے ملک و صوبے میں حکمرانوں کی شخصی حکمرانی قائم ہونے کی وجہ سے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے تحریک کا آغاز کردیا ہے ہماری جدوجہد ملک میں سول آمریت کے خلاف ائین قانون اور پارلیمانی کی اصل حکمرانی تک جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمیں قائد جمعیت و پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے خلاف باتیں کرکے اپنی بچگانہ سیاست کو دوام دے رہے ہیں باپ پارٹی سے سینٹ میں ووٹ حاصل کرکے گیلانی کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب کرکے انھوں نے پی ڈی ایم سے دھوکہ دہی کی انہوں نے کہا کہ سندھ کی حکومت کو بچانے کے خاطر ہم سے راہیں جدا کرنے کا بہانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک عمران خان کی جعلی اور ناجائز حکومت کے خلاف انکی برترفی تک جاری رہیگی ہم فوج سے حکومت کے خاتمے کی اپیل نہیں کررہے بلکہ عوام کے طاقت سے ملک میں تبدیلی لانے کیلئے اپنا جمہوری اور سیاسی جنگ ہر محاز پر لڑینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں