ایران بارڈر سے بلوچستان کے 35 لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے،میر اسداللہ بلوچ

پنجگور: بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر وناں فارمل ایجوکیشن میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ایران بارڈر سے بلوچستان کے 35 لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے گزبستان سمیت دیگر مقامات پر مذید گیٹ بنائے جائیں تاکہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بارڈر بند ہونے کی صورت میں بے روزگار کا ایک طوفان کھڑا ہوگا اور بارڈر کی بابت میں نے وزیراعظم کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ بلوچستان خصوصاً مکران کے عوام کا معاشی انحصار بارڈر پر ہے جب یہ بند ہوگا تو اس کے منفی اثرات گھر گھر تک پہنچیں گے حکومت بارڈر سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے بلوچستان کے لوگوں کے لئے متبادل روزگار کا بندوبست کرے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مذید کوشش کریں گے تاکہ بارڈر پوائنٹ برھائے جائیں گزبستان اور دیگر مقامات پر اضافی پوائنٹس بنائے جائیں جس سے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی لوگوں کے روزگار کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا حکومت کو یہ بھی تجویز پیش کی تھی کہ تفتان سے لیکر پنجگور جیونی تک وفاقی لیویز کے لئے چار ہزار جوان بھرتی کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں