ملک دشمن عناصر کے خلاف فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا ہے،حاجی نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ ایبی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف حکومت اور فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا ہے زیارت کے علاقے مانگی ڈیم پر کام کام کرنے والے مزدوروں کواغواء کرنے والے مغوی مزدوروں کو ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے بحفاظت بازیاب کرلیا ہے فورسز اپنے منصفی سے کبھی بھی غافل نہیں رہے ہیں دشمن نے ہمیشہ پیچھے پیٹ حملہ کیا ہے صوبائی حکومت اور تمام سیکورٹی فورسز اور ادارے صوبے میں امن وامان کے قیام اور صوبے میں دہشت گردی میں ملوث ملک دشمن عناصر اور انکے سہولت کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہے 26 اگست کو زیارت کے علاقے مانگی ڈیم پر لیویز فورس دہشت گردحملے میں دہشت گردوں کو بھی جلد منطقی انجام کو پہنچائے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ شہداء لیویز مانگی ڈیم کی شہادت سے حلقے کے عوام ایک بہت بڑے صدمے سے گزررہے ہیں لیویز شہداء کے شہادت میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کررہے ہیں کسی بھی صورت انہیں چھوڑا جائے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت مانگی ڈیم میں لیویز کے تین جوانوں کی شہادت تین کے زخمی ہونے کی خبر سن کر مجھے بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ زیارت مانگی ڈیم شہداء لیویز پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے اور اب شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے کہ ملک دشمن یہ نہیں چاہتے کہ صوبے میں امن وامان کا قیام ہوں اس لئے ملک دشمن عناصر صوبے میں لیویز، پولیس، ایف سی، و دیگر سیکورٹی اداروں اور صوبے کے عام کو نشانہ بنارہے ہیں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ملک دشمن عناصر کی ملک دشمن سازشوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے میں قیام امن اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مانگی ڈیم پر کام کرنے والے مغوی مزدوروں کی بحفاظت بازیابی پر ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ و سیکورٹی اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے اور اپنے فرائض حسن طریقے سے نبارہے ہیں انہوں نے کہاکہ بہت جلد زیارت مانگی ڈیم لیویز شہداء کی شہادت میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں