پاک ایران سرحدی علاقے سے 3افراد کی لاشیں برآمد

تفتان: پاک ایران سرحدی علاقے یارمحمد آپی کے پہاڑوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد حسین کے مطابق لاشوں کی شناخت حافظ بلال، محمد سجاد اور خلیق الرحمن کے ناموں سے ہوئی جو صوبہ پنجاب کے رہائشی تھے۔ مذکورہ افراد کی راستہ بھٹک جانے اور بھوک و پیاس سے موت واقع ہوئی ہے جبکہ انکے لواحقین کے مطابق یہ لوگ غیرقانونی طور پر ایجنٹ کے زریعے ایران جانا چاہتے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد حسین کے مطابق میتوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کیلئے کوئٹہ بھیجا جارہا ہے جبکہ انسانی سمگلروں کے ایجنٹوں کے پہلے ہی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جن کا ایک ساتھی پکڑا جاچکا ہے جبکہ مرکزی ملزم سعید کیخلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں