یارو اور رکھنی چیک پوسٹ پرکا روائی،بھا ری مقدار میں منشیات اور ویلڈنگ راڈز برآمد

کوئٹہ: یارو اور رکھنی چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام نے مختلف کا روائیاں کر تے ہوئے بھا ری مقدار میں منشیات اور ویلڈنگ راڈز برآمد کر لئے۔کلکٹر کسٹمز عرفان جاوید کی ہدایت پر کسٹمز حکا م نے یارو چیک پوسٹ پر کا روائی کر تے ہوئے دوران تلاشی ٹرک سے بڑے پیمانے پر ویلڈنگ راڈز برآمد کر کے قبضے میں لے لئے جبکہ رکھنی کسٹمز چیک پوسٹ کے مقام پر کسٹمز حکا م نے دوسری کا روائی میں ہزاروں کلو گرام چھالیہ اور سیگریٹس بر آمد کر کے قبضے میں لے لئے دونوں کا روائی میں بر آمد شدہ سامان کی قیمت تین کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں