تربت،سی پیک شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق،6افراد زخمی

تربت، تربت گوادر سی پیک شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،2افراد جان بحق، خاتون سمیت6افراد زخمی، ذرائع کے مطابق بدھ کے روز تربت گوادرسی پیک شاہراہ پر چوٹ اور سنگئی کے درمیان موٹرسائیکل اورکرولا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار یحییٰ ولد عبدالرشید اور آصف ولدمحراب ساکنان پیری کہن تربت جان بحق ہوگئے جبکہ کرولا گاڑی پر سوار علی ولد سردک، ایان، فہمی، ریحان، اکرام ولد عبدالواحد ساکنان مشکے حال پسنی زخمی ہوگئے جنہیں تربت ہسپتال منتقل کردیاگیا، تاہم زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں