سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان خوشحالی سے ہمکنار ہوگی، مولانا قادر لونی

کوئٹہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ڈپٹی مالیات مفتی فداء الرحمن ودیگر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل سے بلوچستان ترقی اقتصادی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوگی بلوچستان میں اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام سے احساس محرومی، استحصالی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اقتصادی زونز معاشی اور سماجی ترقی کو تقویت دینگے ان زونزمیں نئی انڈسٹریز کے قیام سے نوجوانوں کوروزگار کے مواقع مل جائینگے اور صوبہ میں بے روزگاری جیسے سنگین مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔سی پیک اور خصوصا مغربی روٹ ایک نئی جہت اور نئے وڑن سے معاشی اور معاشرتی ترقی کو موثر انداز میں فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کی شراکت داری کے بغیر ترقی ممکن نہیں مغربی روٹ اور صوبے میں مختلف زون کو یقینی بنیایا جائے تاکہ صوبے کی عوام اپنے وسائل،افرادی قوت سے استفادہ حاصل کر سکے ان زونزمیں نئی انڈسٹریز کے قیام کے لیے حکومت اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا تھا جس کے باعث نوجوان مایوسی کے شکار تھے موجودہ وفاقی حکومت سے صوبے کی نواجون پرامید ہے حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں بدامنی سے ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ترقی کی منصوبوں میں رخنہ ڈالنے کی سازشیں کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں