مصر کی سرحد پر سرنگ سے فلسطینی نوجوانوں کی لاشیں برآمد

قاہرہ:مصر کی سرحد پر سرنگ سے 3 فلسطینی نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جو مبینہ طور پر بارڈر فورس کی جانب سے سرنگ میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیاکے مطابق غزہ سے مصر میں نکلنے والی ایک سرنگ سے 3 فلسطینی نوجوانوں کی لاشیں برا?مد ہوئی ہیں۔ حماس نے ہلاکتوں کا الزام مصر پر عائد کیا ہے۔ترجمان حماس نے کہا کہ مصر کی سرحدی فوج نے زیر زمین سرنگ میں زہریلی گیس پھینکی جس کے نتیجے میں سرنگ میں موجود تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ حماس کے علاوہ دیگر مزاحمتی گروپوں نے بھی واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔مصر نے سرنگ میں فلطینی نوجوانوں کی ہلاکت پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں