کوئٹہ،ایف سی چیک پوسٹ پرخودکش حملہ،4 اہلکار جاں بحق،متعدد ​زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقہ سونا خانہ تھانہ سریاب کسٹم کے حدود میں ایف سی کےچیک پوسٹ پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکارجاں بحق، 20 زخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا گھیراو کر کے ناکہ بندی کر دی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، العدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ایف سی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایف سی اہلکاروں کو بارودی جیکٹ اور بارود سے بھرے موٹرسائیکل کے ذریعے ہدف بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں