ملک میں تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، بابر اعوان

اسلام آ باد وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، ملک میں پہلے کاروباری افراد کیلئے اتنی آسانیاں نہیں تھیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار کاروباری آسانیوں پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں، ملک میں تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے مزید کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کی وجہ سے 29 سے 30 صنعتیں چلتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں