افغان عوام طالبان کیخلاف ملگ گیر قومی بغاوت کیلیے اْٹھ کھڑے ہوں، احمد مسعود
کابل افغانستان میں قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے افغان عوام سے طالبان کے خلاف ملک بھر میں قومی بغاوت کی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے اپنے آڈیو بیان میں افغان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے افغانستان میں طالبان کے خلاف ملگ گیر قومی بغاوت شروع کی جائے اور یہ تب تک جاری رہے جب تک ملک میں انصاف، عدل اور مساوات قائم نہیں ہوجاتا۔احمد مسعود نے طالبان پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ شدت پسند ثابت ہو رہے ہیں۔ ہم نے مقامی علماء کے کہنے پر جنگ روک دی تھی لیکن طالبان نے دھوکا دیا اور پیش قدمی کی جس میں میرے رشتے دار اور سیاسی رفقا ہلاک ہوگئے۔ویڈیو بیان میں احمد مسعود نے عالمی برادری پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتوں نے طالبان کو عسکری اور سیاسی طور پر مضبوط سے مضبوط تر ہونے کا وقت اور موقع فراہم کیا تاہم تاریخ اپنا فیصلہ خود کرے گی کہ کون سے ممالک افغانوں کے حقیقی دوست ہیں۔


