چینی 115 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی

اسلام آباد ملک میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، چینی 115 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ذرائع کے مطابق اگر حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو چینی کی قیمتیں 130 روپے فی کلو تک پہنچ جائیں گی تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ راولپنڈی، سیالکوٹ، بہاولپور،میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے ہے حیدرا?باد اور کوئٹہ میں چینی 110 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملتان اور فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیم 108روپے تک ہے گوجرانوالہ میں چینی کی قیمت 107 روپے فی کلو ہیں سکھر، پشاور اور خضدار میں چینی 106 روپے میں فروخت کی جارہی ہیسرگودھا، لاڑکانہ اور بنوں میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک ہے واضح رہے کہ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جبکہ چینی کی قیمت میں سیکڑہ کراس کرنے پر حکومت کی جانب سے سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری تو کئے گئے لیکن چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ذرائع کا کہنا ہے ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ ملک میں پرائس کنٹرول کے محکمے غیر فعال ہیں اور حکومتی اقدامات صرف بیان بازی تک ہی محدود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں