دالبندین، گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق
دالبندین(دالبندین نامہ نگار)گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین کے نواحی علاقے میں خاتون گھر میں گیس سلنڈر پر کھانا بنانے میں مصروف تھی کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس سے خاتون بری طرح سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں جنھیں علاج کی غرض سے پرنس فہد بن سلطان ہسپتال دالبندین میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئیٹہ ریفر کر دیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
Load/Hide Comments


