بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے چار اراکین پر مشتمل پینل آف چیئر مین کا اعلان کر دیا گیا
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے چار اراکین پر مشتمل پینل آف چیئر مین کا اعلان کیا گیا ہے۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کے پہلے اجلاس کے موقع پر سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے قادر علی نائل، شاہینہ کاکڑ، یونس عزیز زہری اور مکھی شام لعل پر مشتمل پینل آف چیئر مین کے ناموں کا اعلان کیا۔
Load/Hide Comments


