مندر حملہ کیس، ملزمان سے 10 لاکھ روپے وصول
لاہور: مندر حملہ کیس میں ملوث ملزمان سے 10 لاکھ روپے وصول کرکے مندر کمیٹی کو دے دیئے گئے۔
رحیم یار خان میں مندر حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزمان سے 10 لاکھ روپے وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے کردیئے۔
ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے بتایا کہ مندر کی توڑ پھوڑ میں ملوث 70 ملزمان سے نقصان کی رقم وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہے، جب کہ 85 ملزمان کے چالان مکمل کرکے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت پیش کردئیے ہیں، اور انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے حکم پر 85 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر بہاولپور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


