اختلافات ختم، وزیر اعلیٰ نے ناراض وزرا ء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

کوئٹہ(این این آئی)سنیٹر احمد خان نے وزیراعلی جام کمال اور وزراء کے درمیان چند روز قبل پیدا ہونے والے اختلافات ختم کرادئیے، وزیر اعلیٰ نے ناراض وزرا ء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کردی،ذرائع کے مطابق سینٹر احمد خان کی رہائشگاہ پربدھ کی شب عشائیہ دیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ناراض صوبائی وزرا مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ اور مشیر محمد خان طوراتمانخیل اورپارلیمانی سیکرٹری سردار مسعود لونی سے ملاقات ہوئی ملاقات میں سنیٹر احمد خان نے وزیراعلیٰ جام کمال اور وزرا ء کے درمیان اختلافات ختم کرادئیے جبکہ وزیر اعلیٰ نے ناراض وزرا ء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کردی ہے، صوبائی وزرا مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ اور مشیر محمد خان طور اورپارلیمانی سیکرٹری سردار مسعود لونی وزیر اعلیٰ سے ناراض ہوگئے تھے، ان چاروں نے چند روز قبل وزیر اعلیٰ کومراسلے کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں