کوئٹہ پولیس کی جانب سے نہتے طلباء پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں قابل افسوس ہیں ,بلوچ سٹوڈنٹس کونسل لاہور

بلوچ سٹوڈنٹس کونسل لاہور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کوہٹہ میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے دلخراش واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل ٹیسٹ میں بے ظابطگیوں کے خلاف طلباٰ پرامن احتجاج کررہے تھے جنہیں تشددکا نشانہ بنایا گیا. بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے طلباء سفر کرکے پڑھنے کے غرض کوئٹہ آتے ہیں اور یہاں ان کے مسائل سننے اور حل کرنے کے بجائے ان پر تشدد کرکے انہیں گرفتار کیا جاتا ہے ۔

حکومت کی جانب سے پہلے بھی طلبہ کے مسائل کو سننے کے بجائے انہیں گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ بھی اسی پالیسی کا تسلسل ہے ۔ بلوچستان کے طلبہ کو ایک سازش کے تحت تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت پاکستان میڈیکل کمیشن میڈیکل ٹیسٹ میں ہونے والے بے ضابطگیوں کا نوٹس لے اور ان مسائل کو جلد از جلد حل کرے۔

بلوچ سٹوڈنٹس کونسل لاہور کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم ان طلباء سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور یہ باور کراتے ہیں کہ مسائل کے حل تک ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑے رہے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں