معاشرے سے کرپشن کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،نیب

کوئٹہ: معاشرے سے کرپشن کا قلع قمع نیب کی اولین ترجیح ہے قومی احتساب بیورو اس ضمن میں معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ ملکر بدعنوانی کے عفریت کے خاتمے کے لئے بر سر پیکار ہے۔ اساتذہ اور طلباء و طالبات کا بھرپور ساتھ ہماری کرپشن کے خلاف جنگ میں کامیابی کی اساس ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر نیب آگاہی ونگ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیب کے زیر اہتمام بیوٹمز کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میں وائس چانسلر بیوٹمز انجینئرفاروق بازئی سمیت اساتذہ اور طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈائریکٹر نیب نے طلباء و طالبات کی ملکی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی درسگا ہوں میں پڑھنے والے بچوں کی اچھے خطوط پر کردار سازی سے ہم ملکی ترقی و خوشحالی کی بنیادیں مزید مستحکم کرسکتے ہیں۔ انھوں نے شرکاء کو بتایا کہ قومی احتساب بیورو چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کی کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کے تحت اپنی قومی زمہ داریوں کو بخوبی نبھارہاہے۔ انھوں نے یونیورسٹی کی انظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی نیب بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر صوبے کی تمام یونیورسٹیوں، سکولز اور کالجز میں کردار سازی کی انجمن بنائی جارہی ہیں۔ بیوٹمز بھی اس حوالے سے تعاون کرے۔قبل ازیں وائس چانسلر بیوٹمز انجینئرنگ کا وق بازئی نے نیب کی کرپشن کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے انھوں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں