کوہلو، غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

کوہلو:تحصیل ماوند کے علاقے نیلی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد فائرنگ سے قتل کردیئے گئے لیویز کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹا اور بہو کو موقع پر قتل کردیا لیویز کو اطلاع ملتے ہی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کردیئے جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی لیویز نے ملزم کی تلاش شروع کردی اور مزید تفتیش ماوند لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں