وزیر داخلہ کی بلیدہ اور قلات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگونے بلیدہ اور قلات میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیرداخلہ نے دھماکے میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں۔ شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے۔ وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی دریں اثں اصوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی گراں قدر صحافتی خدمات کو سراہا وزیر داخلہ نیسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں