کوئٹہ، پہاڑ سے گر کر نو جوان جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں رحمانی مسجد کے قریب پہاڑ سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشتون آباد محمد خیر روڈ نزد رحمانی مسجد کے قریب پہاڑ سے گر کر 17سالہ نوجوان قدرت اللہ ولد محب اللہ نورزئی جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں