بلو چستان اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

کوئٹہ: بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر چار بجے ہو گا۔ اجلاس میں پنجگور سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بضابطہ شدہ تحریک التواء پر بحث کی جائے گی اجلاس میں پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے محکمہ صحت پی پی ایچ آئی کے ملا زمین کو مستقل کر نے، بی این پی کے ثناء اللہ بلو چ بلو چستان کے سر حدی ضلع چاغی کے شہر تفتان میں سر حدکی بند ش سے کا روباری اور محنت مز دوری کر نے والے افراد کی معاشی اور مالی مشکلات پر توجہ دلاؤ نو ٹسز پیش کریں گے۔ اجلاس میں بلو چستان سمیت ملک بھر میں یکساں رویت ہلال سے متعلق قانونی سازی کر نے کی آئینی قرار داد پیش کی جائے گی جبکہ بلو چستان گور نمنٹ ایمپلائز بینیو ولینٹ فنڈ کا (تر میمی) مسودہ قانون پیش اور اسلامی نظریا تی کو نسل کی 2012سے لیکر 2018تک کی سا لانہ رپورٹس ایوان کی میز پر رکھی جائیں گی اجلاس میں محکمہ خوراک، محکمہ کھیل، محکمہ کیو ڈی اے اور محکمہ بی ڈی اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جو ابات دئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں