کورونا، وزیر اعلی ہاؤس میں اجلاس اور ملاقاتیں محدود کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ و وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اجلاس اور ملاقاتیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بلکہ غیر ضروری افراد کا بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سیکرٹریٹ کے ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس اور ملاقاتیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے باعث لوگوں کی غیر ضروری آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے فیصلہ کیا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہونگے جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں کام کرنے والے تمام افسران ملازمین اور سیکورٹی پر مامور پولیس بلوچستان کانسٹیبلری سمیت دیگر اہلکاروں کا بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اب تک وزیراعلیٰ ہاؤس میں 4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کابینہ کا خصوصی اجلاس سمیت دیگر اہم اجلاس آفیسرز کلب یا سول سیکرٹریٹ میں منعقد کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں