بی ایم سی ہسپتال، ڈاکٹرز کیلئے مخصوص کیفے ٹیریاکی تعمیر خوش آئندہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے بی ایم سی ہسپتال میں ڈاکٹرز کیلئے مخصوص کیفے ٹیریاکی تعمیر خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کی ہسپتال کی حالت زار بہتر بنانے کی کاوشو کو سراہتے ہیں، کیفے ٹیریاکو بنیاد بنا کر ایم ایس کے خلاف منفی پروپیگنڈے کومسترد کرتے ہیں اور انہیں سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹرز کے حقوق پرکسی قسم کا سمجھوتہ کیا جائے گا۔یہاں جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ڈاکٹرز کیلے مخصوص کیفے ٹیریاکی تعمیر کا عمل قابل تعریف اور خوش ائند ہے، کیفے ٹیریاکی تعمیر ڈاکٹرز کی درخواست پر ہورئی ہے اس سلسلے میں منفی پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے، یہ ڈاکٹروں کی دیرینہ خواہش تھی کہ ہسپتال میں کوئی ایسا کیفے ٹیریاہو جو 24گھنٹے سروسز دے کیونکہ ہسپتال ہذا کے ڈاکٹرز 24گھنٹے ہر قسم کے حالات میں خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل رہتے ہیں اور ہسپتال کے احاطے میں ایسی کوئی سہولت پہلے سی موجود نہیں ہے اس لئے انہوں نے نے ایم ایس بی ایم سی کوئٹہ ڈاکٹر نوراللہ موسی’خیل سے درخواست کی کہ ہسپتال میں ڈاکٹرو کیلئے کیفے ٹیریاتعمیر کی جائے تاکہ ہسپتال میں شب و روز خدمات انجام د ینے والے ڈاکٹرز کے لئے پرسکون اور معیاری کیفے ٹیریاہو اور وہاں کھانے پینے کی سہولت میسر آسکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اکثر بڑے ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر معمور ڈاکٹرز کیلئے معیاری کھانا پینا مہیا کرنے کیلئے مخصوص کیفے ٹیریاموجود ہیں جبکہ بی ایم سی میں موجود کیفے ٹیریامیں نہ تو ڈاکٹرز کیلئے مخصوص بیٹنے کی جگہ میسر ہے، نہ 24/7 سروز کی فراہمی، اور نہ ہی خواتین کے بیٹھنے کیلئے کوئی الگ جگہ موجود ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں زیر تعمیر کیفے ٹیریاسے متعلق بعض عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے بلکہ انہیں تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ ہسپتال میں زیر تعمیر کیفے ٹیریاکو جواز بنا کر ایم ایس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز آجائیں بصورت دیگر ڈاکٹر برادری قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس بی ایم سی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ دراصل ان کے بہترین اقدامات سے خائف عناصر کررہے ہیں اور ان سے بی ایم سی کی بہتر صورتحال ہضم نہیں ہورہی ہے کہ ہسپتال میں علاج و معالجے کی سہولت اور مریضوں کی ادویات میسر ہو، صفائی کی صورتحال بہتر ہو اس لئے وہ ایسے منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جس کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بھر پور مذمت کرتی ہے اور تنبیہ کرتی ہے کہ ڈاکٹرز کے خلاف کسی کو پروپیگنڈے کی اجازت دیں گے اور نہ ہی ڈاکٹرز کے حقوق پرکسی قسم کا سمجھوتہ کیا جائے گا۔


